Live Updates

عمران خان نے این اے 122 میں سردار ایاز صادق سمیت دیگر امیدواروں کی جانچ پڑتال کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

پیر 1 دسمبر 2014 21:35

عمران خان نے این اے 122 میں سردار ایاز صادق سمیت دیگر امیدواروں کی جانچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک اصناف کے سربراہ عمران خان نے این اے 122 میں سردار ایاز صادق سمیت دیگر امیدواروں کی جانچ پڑتال کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ ا?فیسر نے این اے 122کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال سردار ایاز صادق سمیت تمام امیدواروں کی شروع کر دی جبکہ صرف سردار ایاز صادق کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی ، ریٹرننگ آفیسر نے دیگر امیدواروں کی جانچ پڑتال روکنے کی درخواست بھی خارج کر دی تھی لہذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ صرف سردار ایاز صادق کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات