2013ء کے عام انتخابات میں 93 لاکھ ، 2002ء کے عام انتخابات میں 94 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے ،

ضافی بیلٹ پیپرز کا مقصد دھاندلی نہیں تکنیکی ضرورت ہوتی ہے، الیکشن کمیشن نے گذشتہ چار عام انتخابات میں چھاپے گئے اضافی بیلٹ پیپرز کی تفصیلات جاری کردیں

پیر 1 دسمبر 2014 22:16

2013ء کے عام انتخابات میں 93 لاکھ ، 2002ء کے عام انتخابات میں 94 لاکھ اضافی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے گذشتہ چار عام انتخابات میں چھاپے گئے اضافی بیلٹ پیپرز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں 93 لاکھ اور 2002ء کے عام انتخابات میں 94 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے‘ اضافی بیلٹ پیپرز کا مقصد دھاندلی نہیں تکنیکی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن نے 2002ء سے لے کر 2013ء تک ہونے والے عام انتخابات میں اضافی چھاپے گئے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق 1997ء کے عام انتخابات کیلئے 83 لاکھ 40 ہزار‘ 2002ء میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے 94 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے۔

2008ء میں 90 لاکھ اور 2013ء کے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کل 17 کروڑ 24 لاکھ ووٹرز کیلئے 18 کروڑ 17 لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے جن میں سے 93 لاکھ اضافی تھے۔ گذشتہ ادوار میں چھاپے جانے والے تمام اضافی بیلٹ پیپرز کا مقصد دھاندلی نہیں بلکہ تکنیکی ضرورت ہوتی ہے۔ ان تمام بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ موجود ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات کیلئے صرف 8 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے تھے۔