ٹول ٹیکس کے 50سے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف ملازمین کا ٹول ٹیکس پر احتجاجی مظاہرہ

پیر 1 دسمبر 2014 22:38

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)ٹول ٹیکس کے 50سے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے خلاف ملازمین کا ٹول ٹیکس پر احتجاجی مظاہرہ ،ٹیکس وصول کرنا بند کردیا ۔تفصیلات کے مطابق میر پور خاص روڈ پر رتنا آباد کے مقام پر قائم ٹول ٹیکس پلازہ پر کام کرنے والے 50سے زائد ملازمین کو کمپنی کی جانب سے فارغ کرنے کے خلاف ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 3سال سے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اچانک کمپنی کی جانب سے ٹھیکہ کسی اور کو دے دیا گیا ہے ۔اور 3سال سے کام کرنے والے 50سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔جو کہ ذیادتی اور ظلم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹول ٹیکس قائم ہونے سے علاقے کے افراد کو روزگار میسر ہوا تھا ۔اور کمپنی کے افسران علاقے کے افراد سے روزگار چھین کر باہر سے افراد کو تعینات کررہے ہیں اگر کمپنی نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر عدالت کا دروازہ کٹھکھٹائیں گے ۔جبکہ دوسری جانب ٹول ٹیکس پر ٹیکس کی وصولی کا کام بھی بند کردیا ۔جس سے کمپنی کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے ۔