لوگوں کو اس حد تک مجبور نہ کیا جائے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے نجی ملیشاء بنالیں، ملک میں آخر چھ خفیہ ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں ، کسی قاتل کو توپکڑ نہیں سکتیں، گلگت سے کراچی تک انسانی خون کی ارزانی ہے ، 1400قبائلی اکابرین خود کش حملوں میں مارے جا چکے ہیں ، تمام مکاتب فکر کو ایک میز پر جمع ہونا چاہیے،
پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں خالد سومرو کے قتل پر بحث کے دوران بیان
پیر 1 دسمبر 2014 22:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ لوگوں کو اس حد تک مجبور نہ کیا جائے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے نجی ملیشاء بنالیں، ملک میں آخر چھ خفیہ ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں ، کسی قاتل کو توپکڑ نہیں سکتیں، گلگت سے کراچی تک انسانی خون کی ارزانی ہے ، 1400قبائلی اکابرین خود کش حملوں میں مارے جا چکے ہیں ، تمام مکاتب فکر کو ایک میز پر جمع ہونا چاہیے ۔
پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ڈاکٹر خالد سومرو نے قتل کے خلاف قرار داد پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان کی بیشتر نشستیں خالی پڑی ہیں پھر بھی بولنا پڑ رہا ہے، ملک خطرات کی سمت جا رہا ہے جس معاشرے میں قتل کی خبر نہ ہو وہ معاشرہ کیا ہو گا، ملک میں چھ ایجنسیاں ہیں وہ کیا کر رہی ہیں، محترمہ شہید کوملک میں آنے سے تمام قیادت نے منع کیا تھا ،ان کو مارنے کی پہلے بھی کوشش کی گئی پھر بچ گئیں ، دوسری کارروائی میں انہیں مارنے میں کامیاب ہو گئے، بلوچستان میں ہزاروں لوگوں کو ماراگیا، آج بھی سوات ، دیر میں لوگوں کو مارا جا رہا ہے، لاشیں مل رہی ہیں، گلگت سے کراچی تک انسانی جان سستی ہو چکی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.