Live Updates

تیار رہو نیا بلا آرہا ہے، عمران خان کی نواز شریف اور آصف زرداری کو للکار،

جلاوٴ گھیراوٴ کے ذریعے شہر یا ملک بند نہیں کرنا چاہتے، ، شہر کیسے بند کرنا ہے، جلد پتہ چل جائے گا، نوازشریف غلط فہمی میں نہ رہنا، انصاف کے بغیر نہیں جائیں گے،عوام فیصلہ کرچکے ہیں ،دھرنے سے خطاب

پیر 1 دسمبر 2014 23:29

تیار رہو نیا بلا آرہا ہے، عمران خان کی نواز شریف اور آصف زرداری کو للکار،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ جلاوٴ گھیراوٴ کے ذریعے شہر یا ملک بند نہیں کرنا چاہتے، کپتان نے وزیراعظم نواز شریف کیساتھ سابق صدر آصف زرداری کو بھی مخاطب کیا ہے کہ خوفناک بلا آرہا ہے میاں صاحب، آصف زرداری! میں آپ کیلئے بھیڑیا ہی ہوں، اِس بھیڑیے سے ڈریں، نواز شریف اور آصف زرداری سب سے کرپٹ آدمی ہیں۔

اسلام آباد میں آزادی دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے سخت زبان استعمال کی، ان کا کہنا تھا کہ کل تقریر ختم ہونے کے وقت تک لوگ آرہے تھے، شہر کیسے بند کرنا ہے، جلد آپ کو پتہ چل جائے گا، نواز شریف سمجھ رہے تھے ہم لوگ تھک جائیں گے، غلط فہمی میں نہ رہنا، انصاف کے بغیر نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ ہمارے خوف سے ن لیگ کو مزدور یاد آگئے، نواز شریف کو حویلیاں میں مہنگائی کی بھی فکر ہوگئی، میاں صاحب! اصل اپوزیشن یہاں بیٹھی ہے، لگتا ہے امریکا نے میاں صاحب کو تھپکی دی ہے، حکمران فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میاں صاحب کے دن گنے جاچکے، عوام فیصلہ کرچکے ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر چیلنج کیا کہ پختونخوا کے کسی حلقے میں فراڈ ہے تو گنتی کرالو، انصاف کیلئے کھڑے نہ ہوئے تو مستقبل میں حق نہیں ملے گا، پریشر نہیں ڈالا تو حکمران الیکشن کا احتساب نہیں کرینگے، 2015ء میں نیا پاکستان بناکر رہیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات