Live Updates

وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے کام کرنے کی ہدایت،

اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائیگی حکومت مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے ، نواز شریف

پیر 1 دسمبر 2014 23:29

وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) وزیراعظم میاں نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے کام کریں ۔ اس سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائیگی حکومت مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملاقات کی ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے احتجاج پر بھی بات ہوئی میں نے حکومت سے کہا کہ وہ معاملات کو مذاکرات کے ذ ریعے حل کرے اور عمران خان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے کام کریں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات