ہالی وڈ مووی کنگز مین ،دی سیکریٹرٹ سروس کا ٹریلر جاری

منگل 2 دسمبر 2014 11:24

ہالی وڈ مووی کنگز مین ،دی سیکریٹرٹ سروس کا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور، ایڈونچر اور تھرلر فلم، کنگزمین، دی سیکریٹ سروس کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم آئندہ برس تیرہ فروری کو ریلیز ہوگی،ہالی ووڈ کی فلم کنگز مین ، دی سیکریٹ سروس کی کہانی ایک ایسے لاوارث نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جسے جاسوسی کرنے والی ایک ایجنسی ماہر جاسوس بنانے کیلئے ٹریننگ دیتی ہے،ایکشن سے بھرپور فلم میں ایک طرف نوجوان کی تربیت کا آغاز ہوتا ہے تو دوسری جانب ان کا امتحان بھی شروع ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹ سروس کیلئے منتخب ہونے والا نوجوان اپنے ہی استاد کیلئے وبال جان بن جاتے ہیں،ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ایکشن فلم آئندہ برس تیرہ فروری کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔