خیبرپختونخوا کے وزراء خود بھتہ دیتے ہیں، سینیٹرزاہد خان

منگل 2 دسمبر 2014 23:32

خیبرپختونخوا کے وزراء خود بھتہ دیتے ہیں، سینیٹرزاہد خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرزاہد خان نے کہا ہیکہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے، آج اسمبلی میں بھانڈا پھوٹ گیا، خیبرپختونخوا کے وزراء خود بھتہ دیتے ہیں، صوبہ اللہ کے رحم وکرم پر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹرز اہد خان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او پشاور کے مطابق ڈاکٹرز کو اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں ، خیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹرز سے کہہ دیا کہ وہ ان کی حفاظت نہیں کر سکتی۔

سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اپنی حفاظت کے لیے بندوق خریدیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہے، شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، عمران خان کو شرم ا?نی چاہیئے کہ ان کی حکومت امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :