فلم ”ایکشن جیکسن “ پرسوں جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
بدھ 3 دسمبر 2014 11:25
ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ میں سن آف سردار کی کامیاب جوڑی پھر یکجا ،فلم ”ایکشن جیکسن “ (کل)جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-گزشتہ روز اجے دیوگن اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن فلم”ایکشن جیکسن“کے ٹریلراور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ کو وانٹڈ،راو?ڈی راٹھوراور آر راجکمار جیسی کامیاب ایکشن فلمیں دینے والے ہدایتکارپربھو دیوا کی یہ فلم 2011ء کی بلاک بسٹرتیلگو فلم ڈوکوڈو کا ریمیک ہے جس میں اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کیساتھ یامی گوتم،مانساوی مامگئی اور کنال روئے کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
گوردھن تنوانی اور عروج چائیوالا ظفر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں اجے دیوگن بحیثیت جیکسن فلم ایکشن موڈ میں نظر آئینگے جسکی ٹیگ لائن”نا کمٹمنٹ،نا اپائنمنٹ اونلی پنشمنٹ“ہے۔ایکشن ،کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم ایکشن جیکسن رواں برس5دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک ہمیش ریشمیا نے ترتیب دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.