ہالی ووڈ فلم ”دی ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز“ کا پریمیئر

بدھ 3 دسمبر 2014 11:41

ہالی ووڈ فلم ”دی ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز“ کا پریمیئر

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ہالی ووڈ فلم دی ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کا لندن میں رنگا رنگا ورلڈ پریمیئر ہوا،، جہاں فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جگماتے نظرآئے،لندن میں رنگینیاں بکھیریں فلم دی ہوبٹ دی بیٹل آد فائیو آرمیز نے،، فلم کی پریمیئر تقریب میں کاسٹ کے ساتھ ہالی ووڈ کے نامور فنکار رونق میں اضافہ کرنے پہنچے، جو مداحوں کو آٹو گراف دیتے اور انہیں محظوظ کرتے دکھائی دیئے،تقریب میں فلمی ستاروں اور مداحوں کا ہجوم چار چاند لگاتا رہا، ساتھ ہی فلم دی ہوبٹ کی پروموشن بھی رہی جاری،اس فلم کی کہانی کتاب دی ہوبٹ بک سے لی گئی ہے جس میں فائیو آرمیز خزانے کی تلاش میں عجیب و غریب مخلوق کا سامنا کرتے ہیں،دی بیٹل آف فائیو آرمیز میں ایکشن اور تھرل کا بھرپور رنگ دیکھنے کو ملے گا، فلم بارہ دسمبر کو لندن اور سترہ دسمبر کوامریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :