فلم ”جراسک ورلڈ“12جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 3 دسمبر 2014 11:46

فلم ”جراسک ورلڈ“12جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ”جراسک ورلڈ“آئندہ سال 12جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-اس سنسنی خیز فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈ،وِنسینٹ ڈی اونو فریو،نِک روبن سن ، جیک جانسن،اومے سے، جوڈی گرئیر اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔

اسٹیون اسپلبرگ ،فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو22سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔

150ملین ڈالر کی لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 12جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :