ایران کے جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ‘جان کربی

بدھ 3 دسمبر 2014 12:00

ایران کے جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی میڈیا کے امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے بتایا کہ ایرانی جیٹ طیاروں نے عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم اس سلسلے امریکی فوج سے باہمی رابطہ نہیں تھا ۔

پنٹاگون کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 4 فینٹمز جیٹ طیارے استعمال کیے گئے ۔ یہ طیارے شاہ ایران کے دور میں خریدے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ریئر ایڈمرل جان کربی نے بتایا کہ داعش کے خلاف دیگر ملکوں سے فوجی معاونت عراقی حکومت کا حق ہے اور امریکا کا اس سے کوئی واسطہ نہیں ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے عراق میں ایرانی فوجی کارروائی کی تصدیق کی ۔

کربی نے کہا کہ ہمارے جہاز عراق کی فضاوٴں میں پرواز کر رہے ہیں اور ہم اس کے لیے عراقی حکومت سے رابطہ کرتے ہیں، اب اپنی فضائی حدود کو تنازع سے پاک رکھنا عراقی حکومت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانیوں سے فوجی کارروائی کے حوالے سے رابطہ نہ کرنے کی ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :