متحدہ عرب امارت کے قومی دن پر رنگا رنگ تقریبات ‘ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا

بدھ 3 دسمبر 2014 12:00

متحدہ عرب امارت کے قومی دن پر رنگا رنگ تقریبات ‘ آتش بازی کا شاندار ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء)متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر رنگارنگ تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں دبئی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ دبئی کے برج العرب ہوٹل اوراس کے اطراف ہونے والی شاندار پرفارمنس کو دیکھنے کیلئے متحدہ عرب امارت کی قیادت، شاہی خاندان کے افراد اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

لائیو تھیٹر، رقص اور میوزک شو سے بھرپور اس تقریب کو شرکاء نے خوب انجوائے کیا۔

تھری ڈی میپ کے ذریعے شاندار لائٹ ورک نے تقریب کو چارچاند لگادئیے دبئی کی ساحلی پٹی پر کیے گئے آتش بازی کے دلفریب مظاہرے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد جمع تھے۔ خوب صورت اور رنگ برنگے پیڑن سے مزین آتش بازی کو اس تقریب کی جان قرار دیا گیا۔