پاکستان اور نیوزی لینڈ 9ٹی ٹونٹی مقابلوں میں آمنے سامنے آئے ،شاہین 6بار سرخرو رہے

بدھ 3 دسمبر 2014 12:20

پاکستان اور نیوزی لینڈ 9ٹی ٹونٹی مقابلوں میں آمنے سامنے آئے ،شاہین ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -3 دسمبر 2014ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کل مدقابل ہوں گی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کل 9ٹی ٹونٹی مقابلے کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان 6مقابلوں میں سرخرو رہا ہے اور تین میں اسے شکست ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا جوڑ 2007ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پڑا تھا جس میں قومی ٹیم نے شعیب ملک کی قیادت میں 6وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2012ء کے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے گروپ ڈی کے مقابلے میں آمنے سامنے آئیں تھیں اور خوش قسمتی سے یہ مقابلہ بھی قومی ٹیم نے 13رنز سے اپنے نام کیا ۔

متعلقہ عنوان :