سینئر صحافی غلام قادر سومرو کے بھائی استاد غلام سرور سومرو کی عدم بازیابی پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 3 دسمبر 2014 13:46

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) دو ہفتے قبل گمبٹ سے کار میں خیرپور آتے ہوئے اغواء ہونے والے سینئر صحافی غلام قادر سومرو کے بھائی استاد غلام سرور سومرو کی عدم بازیابی پر خیرپور کے مختلف شہروں میں صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خیرپور میں دین محمد کلہوڑو اور خان محمد خان کی قیادت میں صحافیوں رشید احمد شیخ‘ شاہنواز کلہوڑو‘ غلام قادر سومرو‘ اشرف علی مغل‘ شفیق شر‘ حسن طارق‘ سعید احمد‘ ثاقب منگی‘ وقار منگی‘ علی خان رند‘ اللہ داد رند‘ ثاقب صدیقی سمیت درجونں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ استاد غلام سرور سومرو سمیت اپنے آبائی ضلع کے دیگر مغویوں کو بازیاب کروا کر امن بحال کرائیں۔

صحافیوں کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے وفد کی صورت میں ملاقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔