سری لنکا اور انگلینڈ کا تیسرا ون ڈے بارش کے باعث روک دیا گیا

بدھ 3 دسمبر 2014 13:49

سری لنکا اور انگلینڈ کا تیسرا ون ڈے بارش کے باعث روک دیا گیا

ہمبنٹوٹا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -3 دسمبر 2014ء ) انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین تیسرا مقابلہ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے ۔ سری لنکانے بارش سے قبل1وکٹ کے نقصان پر 6رنز بنائے تھے ،تلکارتنے دلشان6اور کمار سنگاکارا بغیر کوئی رن بنائے بغیر کریز پر موجود ہیں ۔سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز کوشل پریرا ہیں جو کرس ووکس کی گیند پر بغیر کوئی رن این مورگن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تیسرے ون ڈے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکن کپتان ایننجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے اور دوسر ی اننگز میں ٹرن کر سکتی ہے جس کا انکے سپنرز کو فائدہ ہوگا ۔ سری لنکن ٹیم میں مہیلا جے وردھنے کی جگہ تھیلان کندامبے کو شامل کیا گیا ہے ۔ انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ انگلش ٹیم میں تین تبدیلیا ں کی گئی ہیں اور این بیل ، ہنری گرنی اور جیمز ٹریڈویل کی جگہ ایلیکس ہیلز ، بین سٹوکس اور کرس جورڈن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :