چیئر مین پی سی بی شہریار خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

بدھ 3 دسمبر 2014 14:59

چیئر مین پی سی بی شہریار خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔وہ پاکستان کرکٹ سے وابستہ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

شام کو مقامی ہوٹل میں عمر ایسوسی ایٹس کی جانب سے ایشین گیمز کی فاتح پاکستانی ویمنز ٹیم کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔اس تقریب میں ندیم عمر کی جانب سے ویمنز ٹیم کوگولڈ میڈل دیئے جائینگے۔