جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

بدھ 3 دسمبر 2014 14:59

جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

جوہانسبرگ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء )جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ہاشم آملہ کی سربراہی میں 14رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں لفٹ آرم اسپنر روبن پیٹرسن کو عمران طاہر پر ترجیح دی گئی ہے جبکہ جے پی ڈومینی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں ار وین پارنل جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کی ٹیم میں ہاشم آملہ (کپتان)، اے بی ڈی ولیئرز(نائب کپتان)، الویرو پیٹرسن، ڈین ایلگر، فیف ڈوپلیسی، اسٹیان وین زل ، کوئنٹن ڈی کاک، ورنن فلینڈر، روبن پیٹرسن، ڈیل اسٹین، مورنے مورکل ، ٹیمبا بھاووما، کیل ایبٹ اور کی گیسو ربادا شامل ہیں۔

جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ17دسمبر کو سنچورین میں شروع ہوگا۔