نوجوان کے قتل کیخلاف جاتی عمرہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ، پنجاب حکومت کی انصاف کی یقین دہانی ‘سارے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کراکر مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا‘ رانا ثناء الله

بدھ 3 دسمبر 2014 15:26

نوجوان کے قتل کیخلاف جاتی عمرہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ورثاء ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) نوجوان کے قتل کے خلاف جاتی عمرہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ، پنجاب حکومت نے انصاف کی یقین دہانی کرا دی، مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، قاتلوں کو تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران وزیر اعظم کی رہائش کے سامنے دونوں اطراف سے سڑک بند کر کے ٹریفک جام کر دی،شدید احتجاج کے دوران متعدد خاتین بے ہوش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو جاتی عمراء میں وزیر اعظم یک رہائش گاہ کے باہر نوجوان کے قتل کے خلاف ورثاء نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے جاتی عمراء جانے والی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انصاف کی راہ میں حائل پولیس ملزمان ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، ہمارا بیٹا اکرم ایک ماہ قبل کویت سے واپس آیا، اکرم رائیونڈ کا رہائشی تھا، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اقبال ٹاؤن میں قتل کروایا۔

پولیس نے اکرم کے قاتلوں کو تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن میں گرفتاری کے بعد چھوڑ دیا ،سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں لوگوں کو احتجاج کا جمہوری حق حاصل ہے، مظاہرین کی بات سنی جائے گی، اگر ان کو مقدمے کی تفتیش میں کوئی اعتراض ہے تو وہ ضرور دور کئے جائیں گے۔ سارے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔(اح)

متعلقہ عنوان :