اگر شوبز کی دنیا میں نہ آتی تو شاید ڈاکٹر یا ڈریس ڈیزائنر ہوتی ‘ صبا قمر

بدھ 3 دسمبر 2014 16:17

اگر شوبز کی دنیا میں نہ آتی تو شاید ڈاکٹر یا ڈریس ڈیزائنر ہوتی ‘ صبا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ اگر شوبز کی دنیا میں نہ آتی تو شاید میڈیکل یا ڈریس ڈیزائنگ کے شعبے کو جوائن کرتی ،یکسانیت کے کردار ادا کرتے ہوئے اداکاروں پر مخصوص کردار کا لیبل لگ جاتا ہے اور اس سے بچنے کیلئے میں مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار ادا کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ اداکاری کی نسبت میزبانی کرنا زیادہ مشکل ہے لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ اس میدان میں بھی کامیابی نے میرے قدم چومے ۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ، ذاتی طور پر مجھے منفی کردار زیادہ اچھے لگتے ہیں کیونکہ اس میں اداکاری کرنے کا مارجن زیادہ ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :