عزت کے ساتھ دولت کمانا بہت مشکل کام ہے ‘ نسیم وکی

بدھ 3 دسمبر 2014 16:18

عزت کے ساتھ دولت کمانا بہت مشکل کام ہے ‘ نسیم وکی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) نامور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ زندگی میں جو بھی شخص محنت کرتا ہے اس کو کامیابی ضرور ملتی ہے ، کسی اداکار کے لیے پیسہ کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا مگر عزت کے ساتھ دولت کمانا بہت مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ کچھ لوگ راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھ کر شوبز کی دنیا میں داخل ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے یہاں دوسرے شعبوں سے زیادہ محنت د رکار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر پر بھی اب انقلابی تبدیلیوں کا حامی ہوں ۔ نئے چہروں کے ساتھ نئے اور اچھا لکھنے والے رائٹر و ڈائریکٹروں کو بھی کام کرنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔