بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کر ونگی ‘ فلم سٹار ہما علی

بدھ 3 دسمبر 2014 16:32

بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کر ونگی ‘ فلم سٹار ہما ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) فلم سٹار ہما علی نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کر ونگی ‘فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہو تی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر نا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار ہما علی نے کہا کہ میں اب تک اسٹیج اور پاکستانی فلموں میں جتنا کام کیا ہے وہ سب کے سامنے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری پر فارمنس کو ہمیشہ پسند کیا جا تاہے اور پاکستانی فلموں میں بھی میرا کام ہمیشہ منفرد رہا ہے اور اگر مجھے بھارتی فلموں میں کام کر نے کی پیشکش ہو ئی تو ضرورکر ونگی مگر پاکستان کی عزت اور شہرت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دونگی اور پاکستان کی عزت ہی فنکاروں کی عزت ہے ۔

متعلقہ عنوان :