کراچی میں القاعدہ کے 25 دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف،حساس ادارے نے سکیورٹی فورسز کو آگاہ کر دیا

بدھ 3 دسمبر 2014 17:06

کراچی میں القاعدہ کے 25 دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف،حساس ادارے نے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) کراچی میں القائدہ کے 25 کے قریب دہشتگرد موجودگی انکشاف ہوا ہے ، حساس ادارے نے تمام دہشتگردوں سراغ لگا کر سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کر دیا۔کراچی میں القائدہ کے منظم نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 کے قریب دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہیں۔

حساس ادارے نے تمام دہشتگردوں کا سراغ لگا کر سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کر دیا ہے۔ القاعدہ کے چند دہشت گردوں کے نام بھی حساس ادارے نے حاصل کر لیے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :