ایل ڈی اے کے پلاٹ 69کروڑ92لاکھ میں نیلام،

فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے تین کمرشل پلاٹ 64کروڑ‘ رہائشی سکیموں کے پلاٹ پانچ کروڑ 62لاکھ میں نیلام ہوئے

بدھ 3 دسمبر 2014 18:31

ایل ڈی اے کے پلاٹ 69کروڑ92لاکھ میں نیلام،

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جوہر ٹاؤن میں بنائے جانے والے پاکستان کے پہلے بین الاقوامی معیار کے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں وا قع تین بڑے کمرشل پلاٹ مجموعی طور پر 64 کروڑ30لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے -سب سے زیادہ بولی پانچ کنال رقبے کے کارنرکمرشل پلاٹ نمبر 10جی کے لئے دی گئی- اس کی بنیادی قیمت13لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ 25لاکھ30ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر 25کروڑ30لاکھ روپے میں نیلام ہوا - نیلام عام کے دوران مختلف رہائشی سکیموں کے13پلاٹ بھی مجموعی طور پرپانچ کروڑ62 لاکھ90ہزار روپے میں نیلام ہوئے جن میں آٹھ کمرشل اور پانچ رہائشی پلاٹ شامل ہیں -کمرشل پلاٹوں میں سب سے زیادہ بولی اے بلاک سبزہ زار میں واقع 2.03مرلے رقبے کے پلاٹ نمبر390-C/10 کے لئے دی گئی-اس کی بنیادی قیمت12 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ 20لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر40لاکھ66ہزار986 روپے میں نیلام ہوا- رہائشی پلاٹوں میں سب سے زیادہ بولی 10مرلے کے پلاٹ نمبر 519بلا ک ڈی سبزہ زار کے لئے دی گئی -اس کی ریزور قیمت چار لاکھ50ہزار روپے فی مرلہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ چھے لاکھ پانچ ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے 60لاکھ36ہزار روپے میں نیلام ہوا-نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان چیف ٹاؤن پلانر چودھری محمد اکرم ‘ ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ اکبر نکئی‘ عثمان غنی اور معظم رشید‘ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ عمران رضا عباسی‘ خواجہ توقیر حسن اور محمد اسد امیر ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ خرم یعقوب اور دیگر متعلقہ افسران نے کی-نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند59حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی -