سکھر، ریلوے انتظا میہ کا گھروں سے بے دخل کر نے کے خلاف متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 3 دسمبر 2014 18:40

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) سکھر میں ریلوے انتظا میہ کی جانب سے گھرون سے بے دخل کر نے کے خلاف متاثرین نے چھو ٹے بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب پر غلام اللہ سو مرو ،محرم گڈا نی ، شمن گڈا نی و دیگر کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے انتظا میہ کے خلاف نعرے با زی کی مظاہرین نے بتا یا کہ وہ سالوں سے ریلوے کے ان کوارٹروں میں مقیم ہیں مگر اب ہمیں اور ہما رے بچوں کو بے دخل کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ رییلوے انتظا میہ یہ سب اس لیے کر ہی ہے کہ وہ یہ کو ارٹراپنے من پسند افراد کو دینا چاہتی ہے انہوں نے بتا یا کہ انہوں نے ان کوارٹرون کی لیز اور الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں جو ریلوے افسران نے ردی کی ٹو کری کی نذر کر دی ہیں اور یہ کا روائی شروع کر دی ہے انہوں نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ریلوے سکھر کے افسران کی اس کا روائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ان کو بے دخل ہو نے سے بچا یا جا ئے اور ان کو یہ کوارٹر الاٹمنٹ کر کے دیئے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :