ایس ایس پی ناصر آفتاب کی تقرری کے بعد بھی خیرپور شہر سے فحاشی ،منشیات ،شراب اور جووا کے اڈے بند نہ ہوسکے
بدھ 3 دسمبر 2014 20:05
خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) خیرپور میں دلیر ایس ایس پی ناصر آفتاب کی تقرری کے بعد بھی خیرپور شہر سے فحاشی ،منشیات ،شراب اور جووا کے اڈے بند نہ ہوسکے۔شہر بھر میں فحاشی کے اڈے سرعام چلنے لگے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ناصر آفتاب کی خیرپور ضلع میں مقرری کے بعد خیرپور شہر سے فحاشی ،منشیات،شراب ،جووا اور آکڑا پرچی کے اڈے ختم نہ ہوسکے شہر بھر میں فحاشی کے اڈے سرعام چل رہے ہیں ایک سروے کے مطابق خیرپور کے علائقے مل کالونی،بچل شاہ،لطیف کالونی،شیشم کالونی،ڈبر ،اوستاگائی،فیض آباد،لقمان سمیت دیگر علائقوں میں فحاشی کے اڈے با اثر افراد کی سرپرستی میں کھلے عام چل رہے ہیں جبکہ خیرپور کے شاہی بازار سمیت شہر کے دیگر علائقوں میں ملک یامین،سجاد میرانی،خادم،راجہ بگیو،پرویز سومرو،دیوان مل اور دیگر افراد آکڑا پرچی کا کاروبار کھلے عام کررہے ہیں ،گزشتہ دنوں ایس ایس پی خیرپور کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے خیرپور شہر کے مختلف علائقوں میں آکڑا پرچی اور جووا کے خلاف کریک ڈاون کیا تھااور 20سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے بعد آزاد کردیا گیا تھا جن کے خلاف با اثر افراد کی مداخلت کے سبب مقدمہ درج نہیں کیا گیا ، ذرائع کے مطابق آکڑا پرچی اور جووا کے دیگر اڈوں سے پولیس کا ایک ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل بھتہ وصول کررہا ہے جو وصول ہونے والا بھتہ اعلی افسران کو پہنچاتا ہے ،دوسری طرف خیرپور کے شہریوں نے ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر بھر سے فحاشی ،جووا اور منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.