نابینا افراد پر تشدد دل شکن، مناظر دیکھنے کی ہمت نہیں: مریم نواز

بدھ 3 دسمبر 2014 20:36

نابینا افراد پر تشدد دل شکن، مناظر دیکھنے کی ہمت نہیں: مریم نواز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز نے کہا ہے کہ نابینا افراد ہمارے پیار اور توجہ کے مستحق ہیں اور لاہور میں ان پر پولیس کے بیہمانہ تشدد پر مجھے بہت افسوس ہوا ہے، مجھ میں ہمت نہیں کہ میں یہ پر تشدد مناظر دیکھ سکوں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نابینا افراد پر تشدد کے ذمہ داران کو ہر صورت سزا ملنی چاہئے اور ان کو چھوڑا نہیں جا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اس وقت بیرون ممالک دوروں پر ہیں ، کاش وہ آج ملک میں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :