چنیوٹ ، ایزی لوڈ کیوں نہیں کیا ؟با اثر جاگیردار کے ملازموں نے دکاندار کو مار مار ادھ مواکر دیا ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 3 دسمبر 2014 22:11

چنیوٹ ، ایزی لوڈ کیوں نہیں کیا ؟با اثر جاگیردار کے ملازموں نے دکاندار ..

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ایزی لوڈ کیوں نہیں کیا با اثر جاگیردار کے ملازموں نے دکاندار کو مار مار ادھ موا کر دیا شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا حالت نازک بیان کی جاتی ہے اہل علاقہ کا ظلم کے خلاف شدید احتجاج پولیس کو بااثر جاگیرادار کے خلادف کاروائی کرنے کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ موضع بخاریاں کے دکاندار طاہر ولد صالحوں کو علاقہ کے جاگیردار نے ملازم کے ذریعے پیغام بھجوایا کہ مجھے ایزی لوڈ کر دو پیسے جب ہونگے تب دوں گا جس پر طاہر نے انکار کر دیا تو جاگیردارنے اپنے ملازمین کے ذریعے دکاندار طاہر خوب دھلائی کروادی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی دکانداروں نے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا ہے جہاں اسکی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر اہل علاقہ نے با اثر جاگیردار کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو فوری طور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :