داعش سے تعلق کا شبہ، اسلام آباد سے اہم کمانڈر گرفتار

بدھ 3 دسمبر 2014 23:04

داعش سے تعلق کا شبہ، اسلام آباد سے اہم کمانڈر گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر۔2014ء) سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد میں کارروائی کرکے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے دارالحکومت اسلام آباد میں کارروائی کرکے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم سے لیپ ٹاپ، جہادی لٹریچر اور نوجوانوں کو ہپنا ٹائز کرنے کی سی ڈیز برآمد کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش کا کمانڈر نوجوانوں کو تربیت دے کر شام بھیجتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد پنجاب اور وفاق میں موجود کمانڈروں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرلی گئی ہیں۔ ملزم سے حاصل اطلاعات پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :