تیونس کی پارلیمنٹ میں اجنبی شخص نے حلف اٹھا لیا،

منتخب رکن کسی وجہ سے ایوان نہیں پہنچ سکا تھا،جعلی رکن موقع سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے اندرپہنچ گیا

بدھ 3 دسمبر 2014 23:26

تیونس کی پارلیمنٹ میں اجنبی شخص نے حلف اٹھا لیا،

تیونس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) کسی بھی ملک کی منتخب پارلیمنٹ میں ارکان پارلیمان کے سوا ایوان میں کسی عام شہر شخص کا داخلہ ممنوع سمجھا جاتا ہے مگر تیونس میں عام شہری ایک رکن پارلیمنٹ کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جگہ نہ صرف ایوان میں داخل ہو گیا بلکہ تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کر ڈالی۔ جب پولیس کو پتا چلا تب وہ حلف بھی اٹھا چکا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ تیونسی پارلیمنٹ کے انتخابات کے بعد ایوان کے پہلے اجلاس میں ہی یہ عجیب تماشا دیکھنے کو ملا۔ اجلاس میں تمام نومنتخب ارکان شریک ہوئے مگر ”کانگریس برائے جمہوریت” نامی جماعت کے رکن مبروک الحریزی اس میں شرکت نہ کر سکے۔ ان کی جگہ ایک عام شہری ایوان کے مرکزی گیٹ سے داخل ہوا اور اندر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ارکان پارلیمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اجنبی شخص کو اپنے درمیان حلف برداری کی تقریب میں شریک دیکھا تو شبہ ہوا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کے آنے تک جعلی رکن پارلیمنٹ حلف بھی اٹھا چکا تھا،پارلیمنٹ کے اسپیکر علی بن سالم نے اس واقعے پر شرمندگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں جو تماشا دیکھا گیا ہے اس کے بعد ضروری ہے کہ آئندہ سے اس کا سدباب کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی تمام ارکان پارلیمان ایوان کے اجلاس میں آتے وقت اپنے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ اپنے پاس رکھا کریں۔خیال رہے کہ نومبر میں تیونسی پارلیمنٹ کے مابعد انقلاب دوسرے انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ شفاف اور مکمل طور پر غیر جانب دار طریقے سے ہونیوالے انتخابات کے بعد پہلے ہی اجلاس میں رنگ میں بھنگ پڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :