نوازشریف آج لندن کانفرنس میں شرکت کریں گے

جمعرات 4 دسمبر 2014 11:06

نوازشریف آج لندن کانفرنس میں شرکت کریں گے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) افغانستان کی صورتحال پر لندن کانفرنس آج شروع ہوگی۔ افغانستان میں اصلاحات۔ قیام امن اور معیشت کی بحالی کے چینلجز کے حوالے سے افغان صدر، چیف ایگزیکٹیو، پاکستانی و برطانوی وزراء اعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج لندن میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ افغانستان اور برطانیہ مشترکہ طور پر لندن کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں۔

مستحکم افغا نستان کے قیام میں پاکستان کی ضرورت کو مد نظر رکھے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے اعلی حکام منجملہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر محمد اشرف غنی، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان کے بارے میں ہونے والی اس اہم کانفرنس کا اہتمام، افغانستان اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیر اعظم نواز شریف کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ،افغان صدر محمد اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبد اللہ عبد اللہ بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت اس بات کی آئینہ دار ہے کہ پاکستان، افغانستان میں امن ، استحکام اور ترقی میں عالمی کوششوں میں شریک ہے۔ س

متعلقہ عنوان :