اچھا فنکار تو ہوں لیکن سٹار نہیں ہو سکتا‘ منوج واجپئی
جمعرات 4 دسمبر 2014 11:51
ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء)بالی وڈ کے معروف اداکار منوج باجپئی کے مطابق وہ خود کو ایک اچھا فنکار تو مانتے ہیں لیکن وہ سٹار نہیں ہیں۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منوج واجپئی نے کہا کہ ایک سٹار کے اندر خاص خصوصیت ہوتی ہے اور ان میں یہ قابلیت نہیں ہے۔منوج باجپئی نے صرف مخصوص فلموں میں کام کرنے کے بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں خالص مسالا فلموں کی طرح رومانوی کردار ادا نہیں کر سکتا۔
انھوں نے مزید کہا:’ ایسے کردار جو میں کر سکتا ہوں اور جو مجھے آتے ہیں وہ میں فوراً قبول کر لیتا ہوں۔منوج باجپئی کے مطابق اچھے کردار کے لالچ میں کئی بار بہت کم معاوضے کے عوض اداکاری بھی کی ہے۔’لیکن اب میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ میں نے طے کیا ہے کہ جتنے پیسوں کا حق دار ہوں اس سے کم میں کوئی فلم نہیں کروں گا۔(جاری ہے)
منوج باجپئی کے مطابق فلمی پارٹیوں میں جانا پسند نہیں ہے اور وہ رات کو جلد سونا اور اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔
منوج باجپئی کے مطابق اپنی زندگی اور پیشے سے کافی مطمئن ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کی اگلی فلم کی جلد ہی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے جس میں ان کا کردار ایک ہم جنس پرست پروفیسر کا ہے۔منوج باجپئی کی آئندہ سال کے آغاز پر فلم ’تیور‘ ریلیز ہو رہی ہے جس میں ان کے ساتھ ارجن کپور اور سوناکشی سنہا نے کام کیا ہے۔منوج باجپئی کا تعلق بہار سے ہے اور بالی وڈ کی فلموں میں سرکردہ طور پر ادکاری کرنے سے پہلے وہ سٹیج پر ادکاری کرتے تھے۔منوج باجپئی کو فلم ستیا سے شہرت ملی تھی اور اس کے بعد گینگ آف واسع پور میں بہترین اداکاری پر بھی ان کی خوب پذیرائی ہوئی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.