لندن میں وکٹوریا فیشن ویک کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 11:54

لندن میں وکٹوریا فیشن ویک کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء)لندن میں وکٹوریا فیشن ویک کا رنگا رنگ میلہ سجا، ٹیلر سوئفٹ کی دَم دار پرفارمنس نے شو میں جان ڈال دی۔ کئی شہرت یافتہ ستارے ریڈ کارپٹ پر جھلماتے ہوئے آئے۔چہرے بھی وہ جو کھلے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

باری باری کرکے ریڈ کارپٹ پر آتے گئے اور دلوں کو کرتے گئے بے قرار ، شو میں بالی وڈ کے کئی چمکتے دمکتے اداکار تھے ۔ جو بن ٹھن کر قیامت ڈھاتے رہے ۔پرستار تو ان سب کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ فیشن شو کی خاص بات رہی گلوکار ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس ، جنہوں نے مدھر گیتوں کی خوب مالا چھیڑی۔اس شو میں دنیا بھر کی نامی گرامی ماڈلز نے حصہ لیا ۔