Live Updates

حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے ‘ عمران خان بھی دھمکیوں کے بجائے مذاکرات میں سنجیدگی ظاہر کریں ‘ پرویز رشید

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:17

حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے ‘ عمران خان بھی دھمکیوں کے بجائے مذاکرات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے ‘ عمران خان بھی دھمکیوں کے بجائے مذاکرات میں سنجیدگی ظاہر کریں ‘ حکومتیں ووٹ سے بنتی ہیں خواہشات سے نہیں ‘پی ٹی آئی کے سربراہ کو اقتدار میں آنے کی خواہش پوری کر نے کیلئے آئینی طریقہ اختیار کر نا ہوگا ۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ حکومت مذاکرات کیلئے پہلے بھی سنجیدہ تھی اور اب بھی سنجیدہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ دھرنوں سے پاکستان کو مزید نقصان پہنچے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو چاہیے کہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کیلئے سنجیدہ دکھائیں ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان اگر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو آئینی طریقہ اختیار کریں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ لاہور کو بندکرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے جمہوریت کیخلاف تحریک انصاف کے سربراہ کے مذموم عزائم سے بروقت آگاہ کردیا تھا۔وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ سابق صدر تحریک انصاف جاوید ہاشمی نے عوام کو عمران خان کے مذموم عزائم سے بروقت آگاہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات