کراچی کے نوجوانوں کو نشے کی نئی وبانے بہت تیزی سے اپنی گرفت میں لینا شروع کردیا

کچھ شیشہ کیفے میں نوجوانوں کو اچھا ماحول اور سرگرمیاں میسر کی جارہی ہیں ‘کمشنر کراچی

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:18

کراچی کے نوجوانوں کو نشے کی نئی وبانے بہت تیزی سے اپنی گرفت میں لینا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) کراچی کے جوانوں اور نوجوانوں کو نشے کی نئی وبانے بہت تیزی سے اپنی گرفت میں لینا شروع کردیا ہے ‘پوش علاقوں میں ’شیشہ کیفے‘ عام ہوگئے ‘شام ہوتے ہی سارے کے سارے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز شیشہ پینے والوں سے بھرنے لگے امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے جوانوں اور نوجوانوں کو نشے کی اس نئی وبا نے بہت تیزی سے اپنی گرفت میں لینا شروع کردیا ہے۔

تین تلوار کلفٹن اور کھڈا مارکیٹ ڈیفنس کے پوش علاقوں میں شیشہ کیفے اتنے عام ہوگئے ہیں کہ شام ہوتے ہی سارے کے سارے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز شیشہ پینے والوں سے بھر جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کھڈا مارکیٹ پر ہوٹلز ایک بڑے سے دائرے کی شکل میں گول طرز پر آباد ہیں یہ دائرہ‘ ٹریفک کیلئے’ون وے‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

شام ہوتے ہی یہاں گاڑیوں کے قافلے آنے لگتے ہیں اور رات ہوتے ہوتے تمام ہوٹلز شیشے کے شوقین اور باہر کی سڑک ان شوقین افراد کی گاڑیوں سے بھرجاتی ہے۔

ویک اینڈ پر تو نصف شب کے بعد تک لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔کمشنر کراچی کے مطابق تمام شیشہ کیفے مضر صحت نہیں کچھ شیشہ کیفے میں نوجوانوں کو اچھا ماحول اور سرگرمیاں میسر کی جارہی ہیں۔ ایسے شیشہ کیفوں کو بند نہیں کیا گیا۔ تاہم، صرف شیشہ کی فروخت کو غیرقانونی قراردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :