موٹر وے پر ہیوی بائیک چلانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:37

موٹر وے پر ہیوی بائیک چلانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) موٹر وے پر ہیوی بائیک چلانے پر پابندی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر کے روبرو ہیوی بائیکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اآئی جی موٹر وے نے موٹر وے پر ہیوی بائیک چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ہیوی بائیک چلانے سے متعلق موٹر وے پولیس نے خود رولز وضع کیے تھے اور تمام قواعد وضوابط پورے کرنے کے باوجود ہیوی بائیک چلانے کی اجازت نہ دینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آئی جی موٹروے سے پندرہ روز میں جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :