خیرپور پولیس کا پیر گوٹھ کے قریب چھاپہ‘ 6 خواتین گرفتار

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:29

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) خیرپور پولیس کا پیر گوٹھ کے قریب چھاپہ‘ 6 خواتین گرفتار کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور پولیس نے پیر گوٹھ کے قریب گھاٹا نوا کے گھروں پر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا‘ ملزمان ہاتھ نہ آنے پر 6 خواتین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دیہاتیوں نے پولیس کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں پیر گوٹھ میں ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایڈوکیٹ سید کرم علی شاہ راشدی کے واقعہ کے خلاف خیرپور بار کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا اور گرفتار وکیل کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :