15ڈگری قانون کافی سخت ہے، ایکشن مکمل ٹھیک نہ ہوسکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا ، یقین ہے ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کروں گا، آف اسپن اور تیز گیند 15ڈگری کے اندر آچکی ہے،”دوسرا“ بھی چند روز میں بہتر بنالوں گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 4 دسمبر 2014 14:29

15ڈگری قانون کافی سخت ہے، ایکشن مکمل ٹھیک نہ ہوسکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا ..

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ 15ڈگری قانون کافی سخت ہے، آئی سی سی کو نا صرف تمام سپنرز بلکہ فاسٹ بولرز کو بھی بایو میکینک ٹیسٹ سے گذارنا چاہئے، ایکشن مکمل ٹھیک نہ ہوسکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا لیکن یقین ہے ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کروں گا۔ آف اسپن اور تیز گیند 15ڈگری کے اندر آچکی ہے،”دوسرا“ بھی چند روز میں بہتر بنالوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روی چندرن ایشون یا دیگر اسپنرز ہی نہیں فاسٹ بولرز کا بھی بایو میکینک ٹیسٹ لیا جائے تو 15ڈگری میں آنا مشکل ہے۔ ثقلین مشتاق کے علاوہ دیگر سپورٹنگ اسٹاف بھی میرے ساتھ بہت محنت کررہے ہیں۔ سعید اجمل نے کہا کہ یاسر شاہ یقیناً باصلاحیت اسپنر ہے، دعا ہے وہ پاکستان کیلئے طویل عرصے تک کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین اور خصوصا ًمیری ماں میری کامیابی اور کرکٹ میں واپسی کیلئے دعائیں کرتی ہیں، میں انشاء اللہ بہت جلد دوبارہ میدان ہوں گا۔

متعلقہ عنوان :