شادی کی پہلی رات دلہن نے دولہا کی پٹائی کردی
جمعرات 4 دسمبر 2014 16:04
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) کروڑ پتی شوہر کنگلا نکلا، سہاگ رات کو منہ دکھائی میں ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بجائے الٹا دلہن سے قرضہ مانگنے پر دلہن نے پہلی رات ہی اپنے دولہے کی جوتوں سے مرمت کر دی۔ نئی نویلی دلہن شادی کے اگلے روز ہی طلاق کیلئے سرگودھا کی عدالت میں پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی ایک سول عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب عروسی جوڑا میں ملبوس معصومہ مظہر نامی ایک خاتون نے اپنی شادی کے اگلے روز ہی طلاق کیلئے درخواست دے دی،اس دوران خاتون نے عدالت کو بتایا کہ شادی سے قبل لاہور کے فیصل خان نے خود کو کروڑ پتی بتایا، اس نے اپنی گاڑی میں اسے کئی دفعہ لاہور کی سیر بھی کروائی۔
ماڈل ٹاﺅن میں اپنی کوٹھی اور دفتر دکھایا ۔(جاری ہے)
اس دوران اس نے فیصل کو اپنے گھروالوں سے ملنے کا کہا تو اس نے ٹال مٹول سے کام لیا مگر شادی کے بعد وہ اسے ایک کرایے کے مکان میں لے گیا اور بتایا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ صرف اسے پانے کیلئے کیا ہے۔اس نے جو دکھایا وہ سب دوستوں کا تھا وہ کئی لوگوں کا مقروض ہے۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ فیصل کی نظر اس کے زیورات اور پراپرٹی پر ہے، وہ کسی دھوکے باز کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ خاتون کی طلاق کی درخواست پر عدالت نے اس کے شوہر کو طلب کر لیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.