Live Updates

عمران خان نیازی ملک کو بند نہ کریں، مذاکرات کی میز پر آئیں، میں نے عمران نیازی کو سمجھایا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، خطے میں آگ لگی ہے، چنگاری پاکستان میں بھی آ سکتی ہے، پہلی بار عوام میں سیاسی شعور اجاگر ہو رہا ہے، ملک میں کتنی غربت ہے، میں جانتا ہوں، موجودہ حکومت کے پاس دو سال رہ گئے ہیں، سڑکوں پر مسائل حل نہیں ہوتے، اتنے لوگ تو آرٹسٹ بھی اکٹھے کر لیتے ہیں جتنے خان جلسوں میں اکٹھے کرتے ہیں، ہمیں متام شعبوں میں خامیاں دور کر کے آگے بڑھنا ہے، الیکشن سے پہلے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے، فیصلے سڑکوں پر ہوئے تو پاکستان کمزور ہو گا،

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کامونکی میں کارکنوں سے خطاب، جیالوں کی ضیافت میں لوٹ مار

جمعرات 4 دسمبر 2014 18:40

عمران خان نیازی ملک کو بند نہ کریں، مذاکرات کی میز پر آئیں، میں نے عمران ..

کامونکی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی ملک کو بند نہ کریں، مذاکرات کی میز پر آئیں، میں نے عمران نیازی کو سمجھایا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، خطے میں آگ لگی ہے، چنگاری پاکستان میں بھی آ سکتی ہے، پہلی بار عوام میں سیاسی شعور اجاگر ہو رہا ہے، ملک میں کتنی غربت ہے، میں جانتا ہوں، موجودہ حکومت کے پاس دو سال رہ گئے ہیں، سڑکوں پر مسائل حل نہیں ہوتے، اتنے لوگ تو آرٹسٹ بھی اکٹھے کر لیتے ہیں جتنے خان جلسوں میں اکٹھے کرتے ہیں، ہمیں متام شعبوں میں خامیاں دور کر کے آگے بڑھنا ہے، الیکشن سے پہلے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے، فیصلے سڑکوں پر ہوئے تو پاکستان کمزور ہو گا۔

وہ جمعرات کو کامونکی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیالوں نے زرداری کے اعزاز میں منعقدہ ضیافت میں اندھیر مچا دیا اور جس کے ہاتھ جو لگا وہ اسے لے اڑا ، زرداری نے قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا اور دوستوں کے ساتھ مل کر چلنا ہے، الیکشن سے پہلے پہلے ہمیں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے، اس لئے عمران نیازی سے کہا کہ قانون کو مضبوط کریں، فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہونے چاہیئیں، احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دو سال ہیں ،تب تک ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کریں گے، فیصلے سڑکوں پر ہونے لگے تو ملک کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنے لوگ جلسوں میں اکٹھے کرتے ہیں اتنے تو کوئی آرٹسٹ بھی اکٹھے کر سکتا ہے، عمران خان پارلیمنٹ میں آئیں، خطے میں آگ لگی ہوئی ہے، کوئی چنگاری پاکستان میں بھی آ سکتی ہے، اس سے پہلے ہمیں اپنے بچوں کو مستقبل کیلئے تیار کرنا ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات