حکومت کا یکم جنوری سے پیٹرول مزید سستا کرنے کا فیصلہ

جمعرات 4 دسمبر 2014 18:49

حکومت کا یکم جنوری سے پیٹرول مزید سستا کرنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) حکومت نے عوام کو یکم جنوری سے نئے سال کی خوشی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مہنگائی اور دیگر مصیبتوں میں گھری عوام کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے ماہ یعنی یکم جنوری 2015سے مزید کمی کا قوی امکان ہے جسکے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں 5سے7روپے مزید کمی کر دی جائیگی جبکہ دوسری عالمی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 40 ڈالر فی بیر ل تک گر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :