رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت کے شیڈول میں تبدیلی کردی ، اب وزیراعظم نا اہلی کیس کی سماعت آٹھ کی بجائے9 دسمبر کو ہو گی

جمعرات 4 دسمبر 2014 21:09

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت کے شیڈول میں ..

اسلام آباد : (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت کے شیڈول میں تبدیلی کردی جس کے تحت اب وزیراعظم نا اہلی کیس کی سماعت آٹھ کی بجائے9 دسمبر کو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62،63 کی تشریح کے لیے وزیراعظم نا اہلی کیس کی سماعت تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت آٹھ دسمبر کو مقرر کی گئی تھی لیکن سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے زیر سماعت دیگر مقدمات کے پیش نظر وزیراعظم نا اہلی کی سماعت میں ایک روز کی تبدیلی کرتے ہوئے نو دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے دوران نااہلی کیس کی اہمیت کے پیش نظر اس مقدمے کے لیے لارجربنچ قائم کرنے کاحکم جاری کیاتھا اورچیف جسٹس ناصرالملک سے استدعاکی تھی کہ اس کیس کولارجربنچ میں لگایاجائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اس پرپہلے لارجربنچ قائم کیاجس کی سربراہی وہ خود کریں گے جبکہ دیگر ججز میں جسٹس جواد ایس خواجہ ،جسٹس انور ثظہیر جمالی ،جسٹس میاں ثاقب نثارسمیت دیگرججز کوشامل کیاگیاپہلے اس مقدمے کو8دسمبرکوسماعت کے لیے مقرر کیاگیامگر جمعرات کواس مقدمے کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی اور اس مقدمے کو9دسمبرکوسماعت کے لیے مقررکیاگیاہے ۔