دبئی: پہلا ٹی ٹوئینٹی پاکستان کے نام
جمعرات 4 دسمبر 2014 00:35
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2014ء) متحدہ عرب امارات میں سیریز کے پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں پاکستان نے سرفراز احمد کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کیوی ٹیم کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور اس کے تین کھلاڑی صرف پندرہ کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔آؤٹ ہونے والوں میں کپتان کین ولیم سن نے صفر، انٹون ڈیووچ نے ایک اور راس ٹیلر نے چار رنز بنائے۔بعد میں مارٹن گپٹل اور کوری اینڈرسن اور پھر اینڈرسن اور لیوک رانچی کے درمیان شراکتوں نے کیوی ٹیم کو سہارا دیا۔(جاری ہے)
اینڈرسن 48، رانچی، 33 اور گپٹل 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
اینڈرسن کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے کھل کر کھیلنے میں ناکام رہا۔اس طرح پاکستانی باؤلرز نیوزی لینڈ کو 135 رنز تک محدود رکھنے میں کامیاب رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے سہیل تنویر اور محمد عرفان نے دو دو جبکہ انور علی، رضا حسن اور شاہد آفریدی ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور اویس ضیاء نے اننگ کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور 51 رنز کا شانداز آغاز فراہم کیا۔اویس 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اگلے آنے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جنہوں نے دو رنز بنائے اور وہ بھی رن آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ پاکستان مزید ایک ہی بیٹسمین آؤٹ کرسکی۔ حارث سہیل گیارہ رنز بناکر میکلینیگن کا شکار بنے۔بعدازاں سرفراز احمد اور عمر اکمل کے درمیان شراکت نے گرین شرٹس کو ہدف کے پار لگادیا۔سرفراز 76 اور عمر 27 پر ناٹ آؤٹ رہے۔سرفراز کو شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.