Live Updates

دسمبر کا مہینہ عمران نیازی پر بھاری رہے گا‘ حافظ حسین احمد

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:08

دسمبر کا مہینہ عمران نیازی پر بھاری رہے گا‘ حافظ حسین احمد

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سردار محمد رضا خان کے چیف الیکشن کمشنر تقرری پرتحریک انصاف کی رضا کیا ہے؟ کیونکہ وزیراعظم ”انگلی“ سے نہیں” ووٹ “سے ہی بنایا جاسکتا ہے-عمران نیازی پر دسمبر کا مہینہ بھاری رہے گا کیونکہ 16 دسمبر کو جنرل نیازی نے بنگلہ دیش بننے کیلئے اپنے ہتھیار پھینک دیئے تھے-لگتا ایسے ہے کہ یہ نیازی بھی پسپائی اختیار کرے گا-جمعتہ المبارک کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ طاہرالقادری کی انجیو گرافی کامیاب ہو اللہ تعالی انہیں صحت دے کیونکہ ان کی پسپائی سے ہی عمران نیازی پسپا ہوئے ہیں-طاہرالقادری کے اس فیصلے کہ وہ انتخابات میں ہر صورت حصہ لیں گے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو بھی طاہرالقادری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انتخابی طریقہ کار کو بہتر بنانے کیلئے آئین اور پارلیمنٹ کی طرف دیکھنا چاہئے -انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈنگر خٹک نے جے یوآئی کو چیلنج کیا ہے ہم اس کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور آج سے جے یو آئی یکم مارچ تک ایک جمعہ چھوڑ کر دوسرے جمعہ احتجاج کرے گی اور ہم دیکھتے ہیں کہ ڈنگر خٹک جے یوآئی کے کتنے لوگوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کر سکتے ہیں-ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ ستم ظریفی دیکھئے کہ وہ 115 دن سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں وہ ان کا جمہوری حق ہے مگر یہی حق خیبرپختونخوا میں جے یوآئی کو نہیں دینا چاہتے-انہوں نے کہا کہ ڈنگر خٹک کل کسی اور پارٹی میں تھے اور آنے والی کل کسی اور پارٹی میں ہوں گے لیکن وہ عمران خان کو بند گلی میں پہنچا رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ اور ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی المناک شہادت کی تحقیقات میں عدم دلچسپی کے باعث جے یوآئی نے اپنے احتجاجی شیڈول کااعلان کر دیا ہے-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :