کشمیر: فوجی کیمپ پر حملہ، 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:11

کشمیر: فوجی کیمپ پر حملہ، 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ میں پانچ سیکورٹی اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ حملہ لائن آف کنٹرول کے قریب اڑی میں واقع ایک کیمپ پر ہوا۔ ایک فوجی افسر نے بتایا کہ جنگجوؤں نے جمعہ کی صبح کیمپ پر دستی بموں اور خود کار اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق، حملہ میں تین فوجی اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک شدت پسند بدستور کیمپ میں موجود ہے جبکہ ایک زخمی پولیس افسر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سری نگر میں فوجی ترجمان این این جوشی نے صرف اتنا بتایا کہ ' آپریشن جاری ہے'۔

(جاری ہے)

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی پیر کو کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ کشمیر میں ایک مہینے تک جاری رہنے والے مقامی انتخابات کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اضافی پیرا ملٹری فوجی تعینات ہیں۔ 25 نومبر کو الیکشن کے پہلے مرحلہ میں 15 حلقوں میں ووٹروں کا قابل ذکر ٹرن آؤٹ دیکھنے کو ملا تھا۔ جموں و کشمیر میں پانچ مرحلوں میں الیکشن مکمل ہو گا جبکہ نتائج 23 دسمبر کو سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :