سارہ لورین دنیا کی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:59

سارہ لورین دنیا کی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) پاکستانی اداکارہ وماڈل سارہ لورین خوبصورت اور پرکشش دِکھنے والی دنیا کی بہترین اداکاراوٴں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔”موسٹ بیوٹی فل ویمن آف دی ورلڈ“ میں ایک طرف ہالی ووڈ کی انجلینا جولی اوربالی ووڈ کی ایشوریہ رائے شامل ہیں تو دوسری جانب پاکستانی سارہ لورین کو بھی دنیا بھر میں کیے جانے والے سروے میں بہت بڑی تعداد میں ووٹ ملے ہیں۔

دنیا کی خوبصورت اور پْرکشش خواتین میں ہالی ووڈ سے مونیکا بیلوچی، کیٹ اوپٹن، ارینا شایک، میریم اوزریلی، چارلیزتھرون، امبرہیرڈ، ریحانا، انجیلیناجولی، ایشوریہ رائے اورسارہ لورین شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی اداکارائیں اور دنیا کے بیشتر ممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سارہ لورین نے دنیا کی خوبصورت اور پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ میرے لیے بھی سرپرائز ہے کیونکہ دنیا کی تمام بڑی فلم اورفیشن انڈسٹریوں سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اور ماڈلز کو خوبصورتی اور پرکشش دِکھنے کے مطابق ووٹ دیے جاتے ہیں اور اس کے بعد ہی حتمی فہرست ویب سائٹس پر دی جاتی ہیں لیکن یہ میرے لیے خوشی کی خبر ہی ہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی خوبصورت اور پْرکشش دکھنے والی اداکاراوٴں کے ساتھ میرا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :