ریڈیو پاکستان کی نیوز کاسٹر نویدہ ثمرین والدہ سمیت جاں بحق

جمعہ 5 دسمبر 2014 13:04

ریڈیو پاکستان کی نیوز کاسٹر نویدہ ثمرین والدہ سمیت جاں بحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) پشاورکے نواحی علاقہ داؤدزئی ناگمان میں ٹیکسی گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ریڈیو پاکستان کی نیوز کاسٹر نویدہ ثمرین اپنی والدہ سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا سات ماہ کا بیٹا اور ٹیکسی ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ریڈیو پاکستان کی نیوز کاسٹرنویدہ ثمرین اپنی والدہ جہانزیبہ کے گھر سے والدہ اور سات ماہ کے بیٹے شیراز کے ہمراہ اٹک سے پشاور کریڑی اپنے گاؤںآرہی تھی کہ راستہ میں چارسدہ روڈ پر ناگمان کے قریب ٹیکسی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں نویدہ ثمرین اور اس کی والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا اور ٹیکسی ڈرائیو شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :