پی ایس او سے تیل کی فراہمی بند، پی آئی اے نے دوسری کمپنیوں سے جیٹ فیول کی خریداری شروع کردی

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:21

پی ایس او سے تیل کی فراہمی بند، پی آئی اے نے دوسری کمپنیوں سے جیٹ فیول ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) پاکستان اسٹیٹ آئل سے جیٹ فیول کی فراہمی بند ہونے پر قومی ایئر لائن نے دوسری کمپنیوں سے جیٹ فیول کی خریداری شروع کردی۔ پی ایس او کے مطابق ریفائنریز نے پاکستان اسٹیٹ آئل کوادھار پر جیٹ فیول فراہم کرنے کیلئے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایندھن کی ترسیل روک رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ایس او کی 12 ارب روپے کی مقروض پی آئی اے ادھار چکانے کے بجائے اب دیگر ذرائع سے جیٹ فیل کی خریداری کررہی ہے۔پی ایس او حکام کا کہنا ہے اگر قومی ایئرلائن واجبات کی ادائیگی شروع کردے تو پی ایس او ریفائنریز کو رقم ادا کرکے جیٹ فیول کی سپلائی بحال کراسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :