سعید اجمل وطن واپس پہنچ گئے ، 8دسمبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

جمعہ 5 دسمبر 2014 14:53

سعید اجمل وطن واپس پہنچ گئے ، 8دسمبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -5 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل لندن سے فیصل آباد پہنچ گئے ہیں ، وہ8دسمبر کو باؤلنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے لندن سے وطن واپس بلا لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آف سپنر 8دسمبر کو باؤلنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان کا باؤلنگ ایکشن ایک مر تبہ پھر چیک کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے ایکشن میں فرق تو آیا ہے لیکن تاحال مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔