اراکین اسمبلی کی ’پرائیویٹ محفل‘ پر پولیس کا چھاپہ ، مقدمہ درج

جمعہ 5 دسمبر 2014 15:15

اراکین اسمبلی کی ’پرائیویٹ محفل‘ پر پولیس کا چھاپہ ، مقدمہ درج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) وفاقی دارلحکومت کے پوش علاقے میں چاراراکین اسمبلی کی ”نجی محفل “پر پولیس کا چھاپہ پڑگیاجس پر اراکین اسمبلی نے پولیس پارٹی پر تشدد کرکے بھگادیاتاہم پولیس جوان ڈٹ گئے اور دباﺅ کے باوجود پارلیمنٹیرینز کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر10کے ایک گھر میں شراب نوشی اور رات کے اوقات میں اونچی آواز میں موسیقی چل رہی تھی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ ماراتو اراکین اسمبلی نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور وردیاں پھاڑ کر گھر سے بھگادیا۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق پارٹی شرکاءنے دھمکیاں دیں اوردھمکی آمیز جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون بناتے ہیں تم ہمیں قانون سکھانے آئے ہو؟تم لوگوں کی جرا¿ت کیسے ہوئی؟ اے ایس آئی سہیل نے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرادیاجس میں وردیاں پھاڑنے ،شراب نوشی اور کارسرکار میں مداخلت سمیت دفعات427،356،186اور506کے تحت مقدمہ درج کرلیاتاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :